باقی رافیل طیارے اپریل 2022 تک ہندوستان کے حوالے کردیئے جائیں گے

آج کی تاریخ میں 29 لڑاکا جٹ ہندوستان کو روانہ کئے گئے ہیں اور 30 اس کے حوالے کئے جاچکے ہیں، ہم وقت کی پابندی کررہے ہیں اور آئندہ سال اپریل تک تمام 36 طیارے حوالے کردینے کا نشانہ رکھتے ہیں۔

ممبئی: فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے تیار کردہ 30 رافیل لڑاکا طیارے اب تک ہندوستان کے حوالے کردیئے گئے ہیں اور باقی طیارے اپریل 2022 تک حوالے کردیئے جائیں گے۔

یہ طیارے پانچ سال قبل دستخط کردہ بین حکومتی معاہدہ کے ایک حصہ کے طور پر دیئے جائیں گے۔ فرانسیسی سفیر ایمانویل لینن نے آج یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر فرانس کیلئے باعث فخر ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے باوجود جس کے نتیجہ میں فیاکٹریوں کو کئی ہفتوں تک بند کرنا پڑا تھا، فرانس یہ طیارے بروقت فراہم کرنے کے قابل رہا۔

انہوں نے کہا کہ فرانس نے ہماری ٹیموں نے ایکسٹرا شفٹس میں کام کیا۔ انہوں نے رات کے اوقات میں اور بعض اوقات اختتام ہفتہ پر بھی کام کیا تاکہ ہم اپنے وعدے کو پورا کرسکیں۔

آج کی تاریخ میں 29 لڑاکا جٹ ہندوستان کو روانہ کئے گئے ہیں اور 30 اس کے حوالے کئے جاچکے ہیں، ہم وقت کی پابندی کررہے ہیں اور آئندہ سال اپریل تک تمام 36 طیارے حوالے کردینے کا نشانہ رکھتے ہیں۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ہند۔فرانس دفاع کے شعبہ میں کئی دہائیوں سے آپس میں تعاون کرتے رہے ہیں۔ لڑاکا جٹس پہلی بار فرانس میں ہندوستانی فضائیہ کے حوالے کئے گئے تھے اور بعد ازاں انہوں نے ہندوستان کیلئے اڑان بھری۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.