تعلیم و روزگار
ٹرینڈنگ

تحریری مقابلے، انعام اول پچاس ہزار، مضامین بذریعہ ڈاک ارسال کریں

کاروان ادب کوہ نور انکلیو کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ انعام اول پچاس ہزار، انعام دوم بیس ہزار، انعام سوم 10 ہزار اور حوصلہ افزائی کے لئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔

حیدرآباد: کاروان ادب کوہ نور انکلیو کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ انعام اول پچاس ہزار، انعام دوم بیس ہزار، انعام سوم 10 ہزار اور حوصلہ افزائی کے لئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔

طلباء و طالبات میں تعلیمی شعور بیدار کرنے اور تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ماہ مختلف عنوانات پر مقابلہ رکھا جائے گا۔

اس ماہ کا مقابلہ بعنوان ”روزمرہ کے فاضل اوقات کو کس طرح گزاریں“ ہوگا۔ مضامین بذریعہ ڈاک ارسال کریں۔

محمد مسعود احمد، عابدہ منزل، گلشن کالونی، شیخ پیٹ، پن کوڈ 500008، حیدرآباد پر مضامین ارسال کرسکتے ہیں۔