تمباکو چباتے ہوئے گواہی دینے والے شخص پر عدالت کا جرمانہ

گواہ نے تمباکا استعمال کیا تھا جس کے سبب وہ واضح طور پر بیان نہیں دے پارہا تھا۔ عدالت نے گواہ پر 100روپئے کاجرمانہ عائد کیا۔

ممبئی: ممبئی کی ایک عدالت نے قتل کیس کی سماعت کے دوران ایک گواہ پر جر مانہ عائد کیا۔

گواہ نے تمباکا استعمال کیا تھا جس کے سبب وہ واضح طور پر بیان نہیں دے پارہا تھا۔ عدالت نے گواہ پر 100روپئے کاجرمانہ عائد کیا۔

وکیل شاہد اعظمی کے قتل کے مقدمے میں گواہ کو بیان دینا تھا، لیکن منہ میں تمباکو ہونے کی وجہ سے وہ واضح طور پر بول نہیں پارہا تھا۔

عدالت کے اعتراض ظاہر کرنے پر استغاثہ نے دلیل دی کہ گواہ غریب خاندان سے ہے اور عدالت کی کارروائی سے بخوبی واقف نہیں ہے۔

متعلقہ

اس سے ناراض ہو کر عدالت نے کہا کہ وہ استغاثہ کی دلیل سے مطمئن نہیں ہے۔ نچلی عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسے عدالتی کارروائی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.