حج پراسیسنگ 100فیصد ڈیجیٹل ہوگی:مختار عباس نقوی

کووڈ۔19پروٹوکول‘ صحت اور صفائی کی خصوصی ٹریننگ برائے حج 2022کے انتظامات ہندوستان اور سعودی عرب میں کیسے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج 2022کا سارا پراسس ہندوستان میں 100فیصد ڈیجیٹل ہوگا۔

ممبئی: مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں صبح 2022کا سارا پراسس(عمل) 100فیصد ڈیجیٹل ہوگا۔ انہوں نے ہفتہ کے دن حج ہاؤز ممبئی میں آنے لائن بکنگ کا آغاز کیا اور ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان‘ انڈونیشیاء کے بعد سب سے زیادہ عازمین حج بھیجتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 2020میں اور 2021میں کووڈ کی وجہ سے حج نہیں ہوسکا۔ حج 2022کا اعلان مختلف محکمہ کے صلاح ومشورہ کے بعد ہوگا۔ اس کیلئے نئی دہلی میں 21اکتوبر کو حج ریویو میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں وزارت اقلیتی امور وزارت خارجہ‘ وزارت صحت اور وزارت شہری ہوابازی کے عہدیدار‘ ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب‘ ہندوستانی قونصل جنرل جدہ اور دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔

کووڈ۔19پروٹوکول‘ صحت اور صفائی کی خصوصی ٹریننگ برائے حج 2022کے انتظامات ہندوستان اور سعودی عرب میں کیسے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج 2022کا سارا پراسس ہندوستان میں 100فیصد ڈیجیٹل ہوگا۔ نقوی نے اتوار کے دن ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں حج 2022کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ
ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.