راج بھون ’سیاسی سرگرمیوں کا اڈہ بن گیا‘ : این سی پی

ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر کوشیاری ”بی جے پی لیڈر کی طرح کام کررہے ہیں۔“

ممبئی: مختلف مسائل پر ریاستی گورنر بی ایس کوشیاری اور اُدھو ٹھاکرے کی حکومت کے درمیان جاری تنازعہ کے بیچ این سی پی ترجمان نواب ملک نے دعویٰ کیا کہ راج بھون اب ”سیاسی سرگرمیوں کا اڈہ“ بن چکا ہے۔

این سی پی لیڈر نے کہا کہ اب بی جے پی قائدین اور کارکنوں کا راج بھون پہنچ کر ان سے ملاقات کرنا کوئی نئی بات نہیں رہی۔

کوشیاری نے حال ہی میں ریاستی حکومت کو مکتوب تحریر کرکے ساکی ناکہ عصمت ریزی اور قتل کے پس منظر میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد ٹھاکرے نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر کو خواتین کی سلامتی اور ان پر بڑھتے حملوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے مرکز سے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کی گزارش کرنی چاہیے۔

ریاستی حکومت نے گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل میں 12ارکان کی نامزدگی میں تاخیر پر بھی گورنر کو نشانہ بنایا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.