راہول گاندھی ہتک عزت کیس، رد کروانے ہائی کورٹ سے رجوع

شکایت کا نوٹس لینے کے بعد ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے راہول گاندھی کو اکتوبر2019ء میں سمن جاری کیا تھا۔

ممبئی: کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے بامبے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرکے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس رد کرنے کی استدعا کی جو بی جے پی کے حامی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ”کمانڈر اِن تھیف“ (چوروں کا سردار) کہہ کر نشانہ بنانے پر دائر کیا تھا۔

شکایت کنندہ مہیش شری شری مل نے کہا کہ یہ ریمارک راہول گاندھی نے رافیل جنگجو طیارہ کی معاملت پر 2018 میں وزیراعظم پر تنقید کے دوران کیا تھا۔

شکایت کا نوٹس لینے کے بعد ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے راہول گاندھی کو اکتوبر2019ء میں سمن جاری کیا تھا۔

کانگریس کے سابق صدر تاحال مجسٹریٹ کے روبرو شخصی طور پر حاضر نہیں ہوئے۔

ہتک عزت کاکیس کالعدم قرار دینے کی درخواست راہول گاندھی کے وکیل کشال مور نے بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس ایس کے شندے کو یہ کہتے ہوئے داخل کی کہ یہ ریمارک وزیراعظم کے خلاف کیا اور شکایت کنندہ متاثرہ فریق نہیں ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.