شاہ رخ خان کی 18 دن بعد بیٹے سے جذباتی ملاقات

ایک مقامی عدالت کے علاوہ این ڈی پی اے کی خصوصی عدالت نے بھی آرین کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اب آرین کے وکلاء نے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ممبئی: کروز میں ہوئی ریو پارٹی کے تعلق سے آرتھرروڈ جیل میں قید بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو جمعرات کے روزاپنے والد سے ملنے کا موقع ملا اس دوران باپ بیٹے نے 20 منٹ اکٹھے گزارے۔ دونوں کی یہ ملاقات ریاستی حکومت کے ذریعہ جیل میں بند اپنے خاندان کے ممبران سے ملنے کے لئے عائد کی گئی پابندی میں رعایت دئے جانے کے بعد ہوئی اس سے دوہفتے قبل آرین اپنی والدہ گوری خان سے ملے تھے۔

پھرجب 15 اکتوبر کو کوارنٹائن مدت ختم ہونے کے بعد انہیں جنرل بیرک میں بھیجاگیا تھا، تب انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ والدین سے بات کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دواکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعہ حراست میں لئے گئے آرین خان کی ضمانت کی درخواست پر جمعرات کو بمبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ این سی بی نے 23 سالہ آرین کو باضابطہ طورسے 3 اکتوبر کوگرفتار کیا تھا۔

این سی بی حراست میں پہلے کچھ دنوں تک رہنے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور پھر 8 اکتوبر کو جیل کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیاتھا۔

اس معاملے میں آرین سمیت دو دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست کو عدالتوں نے کئی بارخارج کردیا ہے۔ ایک مقامی عدالت کے علاوہ این ڈی پی اے کی خصوصی عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اب آرین کے وکلاء نے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.