عازمین حج کو 2.70 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے والا ٹور آپریٹر گرفتار

ملزم کی نشاندہی نصیر عبدالشکور شیخ (46) کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ال حرم انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس کا مالک ہے۔ عازمین حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والوں نے اس سے رسائی حاصل کی۔

تھانے: پولیس نے ٹور آپریٹر فرم کے مالک کو حراست میں لے لیا جس نے مبینہ طور پر عازمین حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے اُنہیں 2.70 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا۔

یہ واقعہ مہاراشٹرا ضلع تھانے کے بھیونڈی ٹاؤن میں پیش آیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اکنامک آفینس ونگ (ای سی ڈبلیو) معاشی جرائم کے شعبہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

ملزم کی نشاندہی نصیر عبدالشکور شیخ (46) کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ال حرم انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس کا مالک ہے۔ عازمین حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والوں نے اس سے رسائی حاصل کی۔

شیخ نے سفری انتظامات کے لئے اُن سے پیسے وصول کئے تاہم اُس نے بعد ازاں انہیں بعض خانگی فرمس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے جس سے کافی فائدہ کا وعدہ کیا لیکن وہ حاصل کردہ رقم واپس کرنے میں ناکام ہوگیا۔ یہ رقم 2,70,09,470 روپے تھی۔

اُسے آئی پی سی سیکشن 420 دھوکہ دہی اور دیگر کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ اُسے حراست میں لینے کے بعد 12 / اکتوبر تک پولیس تحویل میں دیدیا گیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

ایک تبصرہ

تبصرہ کریں

Back to top button
%d bloggers like this:

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.