عظیم پریم جی، عطیہ دہندوں میں سرفہرست، یومیہ 27 کروڑ کا عطیہ

وپرو کمپنی کے بانی صدرنشین پریم جی نے وبائی سال کے دوران اپنے عطیات میں تقریباً ایک چوتھائی کا اضافہ کردیا۔

ممبئی: سافٹ ویر برآمدکنندہ وِپرو کے عظیم پریم جی نے مالیاتی سال 2021 کے دوران اپنا اونچا رینک برقرار رکھنے 9713 کروڑ روپے یا یومیہ 27کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

کمپنی کے بانی صدرنشین پریم جی نے وبائی سال کے دوران اپنے عطیات میں تقریباً ایک چوتھائی کا اضافہ کردیا۔

ایڈل گیو ہرون انڈیا کی فہرست برائے 2021 کے مطابق ایچ سی ایل کمپنی کے شیوندار 1263 کروڑ روپے کے عطیہ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز کے صدرنشین اور ہندوستان کے سب سے دولتمند ترین شخص مکیش امبانی 577 کروڑ روپے کے عطیات کے ساتھ تیسرے اور کمارا منگلم برلا 377 کروڑ روپے کے عطیات کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔

ملک کے دوسرے دولتمند ترین شخص گوتم اڈانی ڈیزاسٹر راحت کے تئیں 130 کروڑ روپے کے عطیات کے ساتھ آٹھویں مقام پر ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.