ممبئی ایرپورٹ پر پش بیاک ٹرک میں آگ لگ گئی

ایرانڈیا کی ممبئی۔ جام نگر فلائٹ کو جس میں 85 مسافرین سوار تھے، پیچھے دھکیلنے کے لئے بڑا ٹرک خود کو تیار کررہا تھا کہ اس میں آگ لگ گئی۔

ممبئی: چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ (سی ایس ایم آئی اے) میں ایک عجیب وغریب حادثہ میں ایک پش بیاک ٹرک میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ ایک طیارہ کو ”ٹو“ کرنے کی تیاری میں تھا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

ایرانڈیا کی ممبئی۔ جام نگر فلائٹ کو جس میں 85 مسافرین سوار تھے، پیچھے دھکیلنے کے لئے بڑا ٹرک خود کو تیار کررہا تھا کہ اس میں آگ لگ گئی۔

قریب میں موجود ایرپورٹ فائربریگیڈٹیم نے 10منٹ میں پش بیاک ٹرک میں بھڑکے شعلے بجھادیئے۔

ایرانڈیا کے A320 طیارہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کوئی زخمی بھی نہیں ہوا۔ فوری کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ایرپورٹ کے تمام آپریشنس حسب ِ معمول جاری ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.