منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث لیڈروں کے نام اسمبلی میں پیش کروں گا: نواب ملک

نواب ملک نے کہاکہ کاشف خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے علاقائی ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کا خاص دوست ہے اور وہ ایک دوسرے کو 10 سے 12 برسوں سے جانتےہیں۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان نواب ملک نے جمعہ کو کہا کہ وہ مستقبل قریب میں کاشف خان کے ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں ملوث ہونے کے بارے میں ’بھانومتی کا پٹارہ‘ کھولیں گے اور آئندہ اجلاس کے دوران اس واقعہ سے وابستہ لیڈروں کے نام ریاستی اسمبلی کے ایوان کی میز پر رکھیں گے۔

نواب ملک نے الزام لگایا کہ ممبئی کروز ڈرگس معاملہ میں ایک گواہ کی اہلیہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے وابستہ ایک کمپنی میں ڈائرکٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کاشف خان گرفتار کیا جائے گا، حقیقت سامنے آجائےگی۔ ریاست میں یہ ایک بڑا انکشاف ہوگا۔

اس سے قبل نواب ملک نے وضاحت کی تھی کہ فیشن ٹی وی کا ہندوستان میں سربراہ کاشف خان منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ وہ ریو پارٹی منعقد کرنے، پورنو گرافی کے کاروبار اور ملک میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کو چلانے میں بھی شامل ہے۔

نواب مالک نے سوال کیاکہ کروز پر موجود کاشف خان کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا اور اس کا بیان درج کیوں نہیں کیا گیا۔ مالک نے منشیات کے کاروبار میں شامل لیڈروں کے ناموں کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ مہاراشٹر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ان لوگوں کے ناموں سے متعلق ایک پوری رپورٹ پیش کریں گے۔ اسمبلی کا اجلاس دسمبر میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کاشف خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے علاقائی ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کا خاص دوست ہے اور وہ ایک دوسرے کو 10 سے 12 برسوں سے جانتےہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.