مہاراشٹرا میں بی جے پی لیڈر کا قتل

ڈپٹی کمشنر آف پولیس وجے کھرات نے کہا کہ یہ قتل ٹریڈ یونینوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس وجے کھرات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امول ایگے کو صبح 7.30 سے 7.45کے درمیان انڈین رائٹنگ کمپنی کے چوک پر قتل کیا گیا۔

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک کے ست پور علاقہ میں جمعہ کی صبح بی جے پی منڈل صدر امول ایگے کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا جس سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ ست پور پولیس کے مطابق بی جے پی منڈل صدر امول ایگے ست پور ایم آئی ڈی سی علاقہ میں ایک کمپنی میں ٹریڈ یونین کے لئے گئے تھے۔ یونین کے اندرونی تنازعہ پر نامعلوم افراد کے درمیان لڑائی ہوئی۔ نامعلوم شخص نے ایگے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جسے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

چار دنوں میں یہ تیسرا قتل ہے۔ چند روز قبل محسرول میں ایک مجرم کو چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ دو دن پہلے پنچ وٹی تھانہ علاقہ کے تحت پیٹھ روڈ پر آر ٹی او آفس کے نزدیک ایک سبزی فروش کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس وجے کھرات نے کہا کہ یہ قتل ٹریڈ یونینوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس وجے کھرات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امول ایگے کو صبح 7.30 سے 7.45کے درمیان انڈین رائٹنگ کمپنی کے چوک پر قتل کیا گیا۔

 اس کمپنی میں کام کرنے والے ونائک بالا صاحب باروے کو برخاست کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ بھی قاتلوں میں شامل تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ قتل ٹریڈ یونین کے درمیان تنازعہ پر ہوا ہے۔ ملزم اور مقتول ایک دوسرے کے جاننے والے تھے۔ ملزم ونائک کو پہلے بھی دو الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.