مہاراشٹرا کی عدالت میں قتل کے ملزم نے جج پر چپل پھینکی

یہ واقعہ کلیان کی عدالت میں پیش آیا جہاں پر زیر دریافت قیدی روشن گھوڑپاڑے پر اُس کی بیوی اورما کے قتل کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

تھانے: پولیس نے آج بتایا کہ قتل کیس کے ایک ملزم نے مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کی ایک مقامی عدالت میں جج پر چپل پھینکی کیونکہ وہ اس بات پر برہم تھا کہ اسے اس کی سماعت کے لئے مقررہ تواریخ کو عدالت نہیں لایا جارہا ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہ واقعہ کلیان کی عدالت میں پیش آیا جہاں پر زیر دریافت قیدی روشن گھوڑپاڑے پر اُس کی بیوی اورما کے قتل کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

عہدیدار موصوف نے بتایا کہ سماعت کے دوران گھوڑ پاڑے نے چپل اٹھالی اور اسے جج پر پھینکا۔ تاہم چپل جج کو نہیں لگی کیونکہ وہ جھک گئے تھے۔

کمرہ عدالت میں موجود سکیورٹی گارڈس نے فوری طور پر زیر دریافت قیدی کو پکڑلیا۔ اس کے خلاف قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 353 (سرکاری نوکر کو ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے کی خاطر حملہ یا مجرمانہ طور پر مجبور کرنا) اور دفعہ 504 (خلل امن کے لئے اشتعال دلانے کی نیت کے ساتھ دانستہ طور پر توہین) کے تحت جرم کے سلسلہ میں کیس درج رجسٹر کرلیا گیا۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.