مہاراشٹرا کے مسلم علاقوں میں کورونا ٹیکہ لینے میں پس و پیش

حکومت لوگوں کو ویکسین لینے کے لئے قائل کرنے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی مدد لے گی۔

جالنہ: مہاراشٹرا کے وزیر صحت عامہ راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا ٹیکے لینے کے تعلق سے پس وپیش ہے۔

حکومت لوگوں کو ویکسین لینے کے لئے قائل کرنے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی مدد لے گی۔

انہوں نے پیر کے دن جالنہ میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مہاراشٹرا‘ کورونا ٹیکہ اندازی کے لحاظ سے سرفہرست ہے لیکن بعض علاقوں میں ویکسینیشن کی رفتار سست ہے۔ مسلم علاقوں میں ابھی بھی پس و پیش ہے۔

ہم نے سلمان خان اور علماء کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسلم فرقہ کو ویکسین لینے کے لئے قائل کرایا جائے۔ ریاست میں تاحال 10کروڑ 25 لاکھ ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ
ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.