میں اس جنگ میں اکیلا نہیں ہوں‘حکومت میرے ساتھ کھڑی ہے: نواب ملک

ملک نے اعلان کیا کہ بھلے ہی میں تنہا لڑرہا ہوں۔ مگر مجھے تمام اعلیٰ قائدین کی حمایت اور آشیرواد حاصل ہے جو مجھے طاقت دیتی ہے۔ میں نے بعض چیزیں صاف کرنے کے لیے یہ ذمہ داری لی ہے جسے میں جاری رکھوں گا۔

ممبئی: این سی پی کے نواب ملک نے اپوزیشن بی جے پی کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے کسی بھی قائد کی حمایت کے بغیر ”تنہا جنگ لڑرہے ہیں۔“ ملک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں تنہا نہیں ہوں۔ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے، این سی پی صدر شردپوار، تمام و زراء، حکومت اور پارٹی مضبوطی سے میرے ساتھ کھڑی ہے۔“

یہ دعویٰ ایک ایسے وقت کیا گیا جب ایک دن قبل ہی ٹھاکرے کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی چھ ہفتے طویل جنگ کی ستائش کی جس میں انہوں نے این سی بی کے زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے، بی جے پی قائدین کی مبینہ کرتوتوں اور متعلقہ مسائل کو بے نقاب کیا ہے۔ ملک نے اعلان کیا کہ بھلے ہی میں تنہا لڑرہا ہوں۔ مگر مجھے تمام اعلیٰ قائدین کی حمایت اور آشیرواد حاصل ہے جو مجھے طاقت دیتی ہے۔ میں نے بعض چیزیں صاف کرنے کے لیے یہ ذمہ داری لی ہے جسے میں جاری رکھوں گا۔“

واضح رہے کہ گزشتہ تقریباً چھ ہفتوں کے دوران ملک نے وانکھیڈے، 2/ اکتوبر کو کروز جہاز پر ”فرضی“ نشہ پارٹی دھاوؤں، شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو جبری وصولی کے لیے پھنسانے اور وانکھیڈے اور بی جے پی کارکنوں کے مافیا چلانے سے متعلق کئی چونکانے والے انکشافات کیے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.