میں ایک اوراسٹن سوامی بننا نہیں چاہتا:سچن وازے

خیال رہے کہ این آئی اے نے وازے کو 13۔ مارچ2021کوگرفتارکیاہے۔ دیگر9افراد کے ساتھ وازے پر سخت گیر قانون انسداد غیرقانونی سرگرمیاں (یواے پی اے) کے تحت مقدمہ چلایاجارہاہے۔

ممبئی: ایک خصوصی عدالت نے مکیش امبانی کے گھرکے قریب دھماکوموادسے لدی گاڑی رکھنے اورہیران قتل کیس میں پولیس افسر سچن وازے کوتحویل میں دینے کی اپیل کومسترد کردیا۔

خصوصی جج نے وازے کوایک میڈیکل رپورٹ کی بنیادپرایک خانگی ہاسپٹل میں علاج کروانے کی بھی اجازت دی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں وازے کوایک کرونری آرٹیری بائی پاس سرجری (CABS) کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران وازے نے عدالت میں کہاکہ وہ ایک اور اسٹن سوامی بننا نہیں چاہتے۔ خیال رہے کہ 84سالہ سوامی کی 5۔ جولائی کودرخواست ضمانت کی سماعت سے قبل ہی موت ہوگئی تھی۔اسٹن سوامی پر یلغارپریشد تشدد معاملہ پر مقدمہ چلایاجارہاتھا۔

خیال رہے کہ این آئی اے نے وازے کو 13۔ مارچ2021کوگرفتارکیاہے۔ دیگر9افراد کے ساتھ وازے پر سخت گیر قانون انسداد غیرقانونی سرگرمیاں (یواے پی اے) کے تحت مقدمہ چلایاجارہاہے۔

این آئی اے نے وازے کو دو دن کے لئے اورایک دوسرے ملزم مانے کو5 دن کے لئے تحویل میں دینے کی اپیل کی تھی۔ ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ اسے کچھ اشتعال انگیزمواد دستیاب ہواہے اوروہ ان دونوں کا آمنا سامنا کرواناچاہتی ہے۔ وازے کی پیروی کرنے والے وکیل سدیپ پاسبولااورایڈوکیٹ رونق علی نائک نے این آئی اے کی اپیل کی مخالفت کی اورکہاکہ وازے کوحراست میں لئے کافی وقت گزرچکاہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.