سوشیل میڈیا

ویڈیو: اسکول طالبہ کے بیگ سے کوبرا برآمد

مدھیہ پردیش کے شاہجہاں پور میں پیش آئے اس واقعہ کی مقامی سیاسی ورکر نے اطلاع دی اور اس کا ایک ویڈیو ٹویٹر پر بھی پوسٹ کیا۔ یہ واقعہ شاہجہاں پور کے بدونی اسکول میں پیش آیا۔

بھوپال: ایک خوفناک واقعہ میں جو مدھیہ پردیش میں پیش آیا، ایک اسکولی طالبہ کے بیگ سے اس وقت ایک کوبرا برآمد ہوا جب ٹیچر نے شکایت پر لڑکی کے بیگ کی تلاشی لی۔

مدھیہ پردیش کے شاہجہاں پور میں پیش آئے اس واقعہ کی مقامی سیاسی ورکر نے اطلاع دی اور اس کا ایک ویڈیو ٹویٹر پر بھی پوسٹ کیا۔ یہ واقعہ شاہجہاں پور کے بدونی اسکول میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جو اسکول ٹیچر بتائے جاتے ہیں، طالبہ کے بیگ کی زپ کھولتے ہیں اور احتیاط سے اس کی تلاشی لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس دوران وہ بیگ سے تمام کتابیں نکال دیتے ہیں مگر اندر سے کچھ بھی نہیں نکلتا۔ اس کے بعد جب وہ بیگ کو الٹا کرکے جھٹکتے ہیں تو اچانک اس میں سے ایک ناگ سانپ نیچے گرتا ہے اور چند لمحے وہاں رکنے کے بعد قریبی پودوں میں چلا جاتا ہے۔

صبح میں اسکول پہنچنے کے بعد، طالبہ نے ٹیچر کو بتایا تھا کہ اسے اپنے بیگ میں کچھ ہلتا ​​ہوا محسوس ہو رہا ہے جس کے بعد ٹیچر نے بیگ کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویڈیو کے آخر میں جب ایک کوبرا بیگ سے پھسل کر نیچے گرا تو وہاں موجود ہر شخص خوفزدہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ کے دوران کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوبرا کا زہر اتنا زہریلا ہوتا ہے کہ وہ بیک وقت 20 افراد کو ہلاک کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک اور عجیب واقعہ میں، ایک عورت کو ایک پلنگ پر آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ ایک کوبرا اس کی پیٹھ پر چڑھ گیا تھا۔