وسرجن کے بعد حسین ساگر کی صفائی پر27 لاکھ کا خرچ آئے گا

جھیل کے ساحل سے مورتیوں کو ہٹانے کیلئے 20 ستمبر سے باقاعدہ صفائی کا موں کاآغاز ہوگا اور7دنوں میں صفائی کام مکمل کرلئے جائیں گے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کی جانب سے حسین ساگر جھیل کی صفائی پر27 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

19ستمبر کوگنیش وسرجن کے اختتام کے بعد جے سی بی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے گنیش مورتیوں کے ملبہ کو نکالا جائے گا۔ گنیش تہوار 10 تا 19 ستمبر منعقد ہوگا۔

اس سال ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے حسین ساگر کی صفائی کیلئے خانگی ایجنسیز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔

حسین ساگر میں نیکلس روڈ‘این ٹی آر مارگ‘ پی وی مارگ اورسنجیویا پارک کی سمت سے گنیش مورتیوں کاوسرجن کیا جائے گا۔

جھیل کے ساحل سے مورتیوں کو ہٹانے کیلئے 20 ستمبر سے باقاعدہ صفائی کا موں کاآغاز ہوگا اور7دنوں میں صفائی کام مکمل کرلئے جائیں گے۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ہائی کورٹ نے حالیہ دنوں پی اوپی سے بنی مورتیوں کوحسین ساگرمیں وسرجن پرامتناع عائد کردیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.