ٹالی ووڈ اداکار روی تیجا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

تیجا، ان اہم ٹالی ووڈ شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جن سے ای ڈی اس معاملہ میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔

حیدرآباد: ٹالی ووڈ اداکار روی تیجا ٹالی ووڈ منشیات معاملہ سے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے مبینہ تعلق کے سلسلہ میں حیدرآباد کے بشیر باغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہوئے جہاں ای ڈی کے عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔

تیجا، ان اہم ٹالی ووڈ شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جن سے ای ڈی اس معاملہ میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔ گذشتہ روز اس ایجنسی نے رانا ڈگوبٹی سے پوچھ گچھ کی تھی۔اس منشیات معاملہ نے سال 2017میں تلگو فلم انڈسٹری کو دہلاکررکھ دیا تھا۔

روی تیجا سے عہدیدار دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ جانچ ایجنسی نے فلم ہدایت کار پوری جگناتھ،اداکاروں چارمی،رکُل پریت سنگھ سے بھی اس معاملہ میں پوچھ گچھ کی ہے۔ (یواین آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.