ٹینک بنڈ پر لینڈ اسکیپنگ کے کاموں کا آغاز

اسپیشل چیف سکریٹری شہری ترقی تلنگانہ اروند کمار نے کہا ہے کہ یہ لینڈاسکیپنگ کا کام اندرون چار ہفتے مکمل کرلیاجائے گا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے سیاحتی مقام ٹینک بنڈ پر حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا)کی جانب سے لینڈ اسکیپنگ اور سرسبزی وشادابی کے کام کا آغاز کیاگیا ہے۔

اسپیشل چیف سکریٹری شہری ترقی تلنگانہ اروند کمار نے کہا ہے کہ یہ لینڈاسکیپنگ کا کام اندرون چار ہفتے مکمل کرلیاجائے گا۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹرہینڈل پر لینڈ اسکیپنگ کی تصاویرکو پوسٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔

کمارریاست کی قدیم عمارتوں اور اہم مقامات کی تزئین نو،ان کی بہتری اور اصلی حالت میں واپس لانے کی مساعی کرتے ہیں۔انہوں نے ریاست میں کئی پارکس اور دیگر مقامات کو خوب صورت بنانے کا کام بھی انجام دیا ہے۔ (یواین آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.