ٹی آر ایس تغلق اور مجلس طالبان پارٹی: بنڈی سنجے

آج سنگاریڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تغلق جیسے فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو مصائب میں مبتلا کردینے کا الزام عائد کیا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے ٹی آر ایس کو تغلق اور ایم آئی ایم کو طالبان پارٹی قرار دیا۔

 آج سنگاریڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تغلق جیسے فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو مصائب میں مبتلا کردینے کا الزام عائد کیا۔

بی جے پی قائد نے کہا کہ کے سی آر کے لئے اقتدار ہی سب سے زیادہ عزیز ہے اور اپنی سیاسی اجارہ داری جاری رکھنے نت نئے طریقوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی فکر میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور آباد ضمنی انتخابات کیلئے ہی دلت بندھو اسکیم شروع کی گئی۔ اس اسکیم کا مقصد دلت طبقات سے ہمدردی ہرگز نہیں ہے بلکہ ٹی آر ایس دلت طبقات کا سیاسی استحصال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو بڑے پیمانے پر یوم نجات منایا جائے گا اور حکومت کو سرکاری سطح پر یوم نجات  منانے کے لئے مجبور کیا جائے گا۔

 حکومت پر عوامی دولت کو ضائع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے صدر بی جے پی نے کہا کہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے نام پر کروڑہا روپے برباد کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کو سکریٹریٹ آنا گوارا نہیں ہے انہیں سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی ضرورت کیوں پڑی ہے اس کی وضاحت ہونی چاہئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تشکیل تلنگانہ کے سی آر کا کارنامہ نہیں ہے۔ ان کی جانب سے کیا گیا احتجاج فرضی تھا۔ تشکیل تلنگانہ کے ذمہ دار 1400 افراد ہیں جنہوں نے خوابوں کی ریاست کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا تھا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.