ٹی آر ایس اور بی جے پی کی کوئی دوستی نہیں: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی تاکہ ان کو گمراہ کیاجاسکے کہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس، بی جے پی کی دوست ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے معاملہ میں ریاست سے ناانصافی کی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں 299 ٹی ایم سی پانی کیلئے مضبوطی سے دلائل پیش نہیں کئے گئے تھے۔ بنڈی سنجے جو اپنی یاترا کو آٹھویں دن جاری رکھے ہوئے ہیں نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی تاکہ ان کو گمراہ کیاجاسکے کہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس، بی جے پی کی دوست ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی ٹی آرایس سے کوئی مفاہمت نہیں ہے جبکہ ٹی آرایس کی کانگریس کے ساتھ دوستی ہے۔ بنڈی سنجے جنہوں نے گذشتہ ہفتہ حیدرآباد سے یاترا کی شروعات کی تھی آج 8ویں دن وقارآباد کے ڈینٹل اسپتال سے اس کی شروعات کی۔ اس یاترا میں آج مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر دیویندرپھڈنویس نے بھی شرکت کی۔ (یواین آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.