پیر سے میٹرو ٹرین کے اوقات میں تبدیلی

مسافرین کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ کووڈ کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں جن میں سماجی دوری کی برقراری،ماسک کا استعمال،سینی ٹائزیشن،تھرمل اسکریننگ اور دوسرے شامل ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹروخدمات کے اوقات میں پیر سے تبدیلی کی جائے گی۔ ایل اینڈ ٹی میٹروریل حیدرآبادکے مطابق میٹروریل کی پہلی خدمات صبح 7بجے سے ہوگی اور آخری خدمات 10.15بجے شب ہوگی۔

اس طرح آخری ٹرین تمام اسٹیشنوں تک تقریبا 11.15بجے پہنچ جائے گی۔ اس دوران کورونا پروٹوکول پر عمل کیاجائے گا۔ تمام کی سلامتی کے لئے مسافرین کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ کووڈ کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں جن میں سماجی دوری کی برقراری،ماسک کا استعمال،سینی ٹائزیشن،تھرمل اسکریننگ اور دوسرے شامل ہیں۔

مسافرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے سیکوریٹی عہدیداروں اورحیدرآباد میٹرو کے ملازمین سے تعاون کریں۔  (یواین آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.