کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کی تشکیل، محمد علی شبیر کنوینر

صدر اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری وریاستی پارٹی امور کے انچارج مانیکم ٹیگور ہیں۔ کمیٹی کے تقرر پر فوری عمل آوری ہوگی۔

حیدرآباد:  آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ کانگریس سیاسی امور کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

 جس کے صدر اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری وریاستی پارٹی امور کے انچارج مانیکم ٹیگور ہیں۔ کمیٹی کے تقرر پر فوری عمل آوری ہوگی۔

ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکہ، سینئر قائدین وی ہنمنت راؤ، پی لکشمیا، جناردھن ریڈی، اتم کمار ریڈی، جیون ریڈی، رینوکا چودھری، بلرام نائک، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سریدھر بابو، پی وی ستیا رکا اور کومٹی ریڈی راجگوپال کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

محمد علی شبیر سیاسی امور کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

سابق پارٹی صدور سی ایل پی لیڈر س، سابق وزراء ارکان اسمبلی، عاملہ کے صدور اے آئی سی سی کے لئے تلنگانہ سے منتخب ارکان، اے آئی س سی کے منتخب سکریٹریز اور مختلف کمیٹیوں کے صدر نشین کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.