بنگلورو میں طاقتور دھماکہ‘ 3افراد کی موت

دھماکے کی شدت سے مہلوکین کے جسم کے چیتھڑے اڑ کر سڑک پر جاگرے۔ دھماکے میں زائد از10 ٹوویلر گاڑیاں اور ایک ٹرک تباہ ہوگیا۔ مہلوکین کی شناخت مرلی دھر، اسلام اور فیاض کی حیثیت سے کی گئی۔

بنگلورو: چہارشنبہ کو اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے نتیجہ میں دو معمر خواتین کی موت کے بعد جمعرات کو ایک اور مشتبہ دھماکہ میں تین افراد کی موت اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ قلب شہر میں چامراج پیٹ کے رویان سرکل کے قریب نیو تھراگوپیٹ کے گودام میں پیش آیا۔

 دھماکے کی شدت سے  مہلوکین کے جسم کے چیتھڑے اڑ کر سڑک پر جاگرے۔ دھماکے میں زائد از10 ٹوویلر گاڑیاں اور ایک ٹرک تباہ ہوگیا۔ مہلوکین کی شناخت مرلی دھر، اسلام اور فیاض کی حیثیت سے کی گئی۔ ڈی سی پی (ساؤتھ بنگلورو) ہریش پانڈے نے کہا کہ یہ دھماکہ ایل پی جی سلنڈر، گیس کمپریسر پھٹنے یا برقی شارٹ سرکٹ کا نتیجہ نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دھماکو مواد پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا۔ہمیں تحقیقات کرنی ہوگی۔

 یہ دھماکہ ٹرانسپورٹ کے گودام میں ہوا جہاں پٹاخے رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گودام میں پٹاخے سلامت ہیں اور دھماکہ کی حقیقی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ یہ ایک ٹرانسپورٹ گودام ہے اور وہاں پٹاخے کیوں رکھے گئے اور کہاں سے آئے اس کی تحقیق ہوگی۔“ گودام کے اندر دو افراد اور باہر موجود ایک شخص کی برسرموقع موت ہوگئی۔

 دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مہلوکین کے چیتھڑے پورے علاقہ میں پھیل گئے۔ عینی شاہد نے کہا کہ اسے بم دھماکہ محسوس ہوا۔ 100میٹر کے دائرے میں موجود عمارتوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ وہاں موجود موٹرسائکلوں کے پرخچے اڑگئے اور منی ٹرک بھی تباہ ہوگیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.