بنگلورو میں 72 روہنگیا مسلمان موجود: حکومت کرناٹک

ریاستی حکومت نے تحریری جواب میں کہا کہ بنگلورو سٹی پولیس نے روہنگیاؤں کو کسی کیمپ یا حراستی مرکز میں نہیں ٹھہرایا ہے تاہم بنگلورو سٹی میں 72 روہنگیاؤں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جو مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔

نئی دہلی: کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بنگلورو شہر میں 72 روہنگیا ہیں لیکن انہیں ڈیپورٹ کردینے کا فوری کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

حکومت نے یہ جواب بی جے پی قائد اور وکیل اشوینی کمار اُپادھیائے کی 2017کی درخواست مفاد عامہ (پی آئی ایل) پر دیا۔

ریاستی حکومت نے تحریری جواب میں کہا کہ بنگلورو سٹی پولیس نے روہنگیاؤں کو کسی کیمپ یا حراستی مرکز میں نہیں ٹھہرایا ہے تاہم بنگلورو سٹی میں 72 روہنگیاؤں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جو مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔

بنگلورو سٹی پولیس نے ابھی تک ان کے خلاف کوئی سختی نہیں برتی ہے انہیں یہاں سے بھیج دینے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ریاستی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کے نام فراہم کئے جو شہر کے شمال مشرقی ڈیویژن میں رہتے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.