تباہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کیلئے 500 کروڑ جاری کرنے چیف منسٹر بومئی کا اعلان

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران بومئی نے کہا کہ فصلوں کو ہوئے نقصان کا سروے جنگی خطوط پر کرایا جارہا ہے اور متعلقہ ایپ پر جیسے ہی رپورٹ اپ لوڈ ہوگی، معاوضہ جاری کردیا جائے گا۔

بنگلورو: چیف منسٹر بسواراج بومئی نے پیر کو کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش اور سیلاب سے تباہ ہوچکی سڑکوں اور پُلوں کی مرمت کے لیے 500کروڑ روپئے جاری کیے جائیں گے، ساتھ ہی اس قدرتی آفت سے جن کے گھر تباہ ہوئے ہیں انہیں فوری معاوضہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بومئی نے کہا کہ 500کروڑ روپئے کی رقم سڑک اور پلوں کی مرمت کے لیے جاری کی جائے گی۔ جن لوگوں کے مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں، ان کے لیے ایک لاکھ روپئے کی رقم (پہلی قسط) فوری جاری کرنے اور جن کے گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں ان کے لیے بھی رقم جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

“ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ فصلوں کو ہوئے نقصان کا سروے جنگی خطوط پر کرایا جارہا ہے اور متعلقہ ایپ پر جیسے ہی رپورٹ اپ لوڈ ہوگی، معاوضہ جاری کردیا جائے گا۔

چیف آج بعد ازاں کولار ضلع کے بارش سے متاثر ہ علاقے اور بنگلورو رورل ضلع کے ہوسکوٹے کا دورہ کریں گے۔

چیف منسٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ محکموں کے وزراء اور چیف منسٹر کو بارش سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور راحت اقدامات کی نگرانی کے لیے ریاست بھر کے دورہ کی اجازت دی ہے۔

ریاست میں 10/ دسمبر کو قانون ساز کونسل کے انتخابات اور انتخابی ضابطہ اخلاق ہونے کے پیش نظر انہوں نے الیکشن کمیشن سے وزراء کو راحت اقدامات کی نگرانی کے لیے بارش سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.