تروپتی میں سیلاب، دلہن ہلاک

پولیس نے 6 افراد کو بچالیا جن میں مہلوکہ کے شوہر اور 2سالہ بچی بھی شامل ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس جوڑے کی شادی گذشتہ ماہ ہوئی تھی اور یہ جوڑا رائچور کا رہنے والا بتایاگیا ہے۔

تروپتی: کرناٹک کی ایک نئی نویلی دلہن اس وقت ہلاک ہوگئی جب ایک گاڑی جس میں وہ، اپنے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تروملا مندر کے لئے سفر کررہی تھی، سیلاب کے پانی میں پھنس گئی۔ یہ المناک واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی جس میں 7 افراد سوار تھے، ویسٹ چرچ کے قریب ریلوے انڈر پاس میں سیلاب کے پانی میں پھنس گئی۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

شدید بارش کے سبب یہ افراد گاڑی سے باہر نہیں آسکے۔ مقامی افراد نے پولیس کو الرٹ کیا۔

پولیس فوری جائے وقوع پہنچی اور بچاؤ آپریشن کرتے ہوئے 6افراد کو بچالیا تاہم ایک خاتون جس کی شناخت سندھیا کے طور پر ہوئی، غرق ہوگئی۔

پولیس نے 6 افراد کو بچالیا جن میں مہلوکہ کے شوہر اور 2سالہ بچی بھی شامل ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس جوڑے کی شادی گذشتہ ماہ ہوئی تھی اور یہ جوڑا رائچور کا رہنے والا بتایاگیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.