سدارامیا ایک دہشت گرد ہیں:کرناٹک بی جے پی صدر

کتیل نے کہا کہ "سدرامیا کی ثقافت طالبان ہے اور ان کے دور میں زیادہ سے زیادہ قتل ہوئے۔" کتیل سدارامیا کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کو طالبان کہا تھا۔

منگلورو: کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نلین کمار کتیل نے چہارشنبہ کو سابق چیف منسٹر اور سینئر کانگریس لیڈر سدارامیا کو دہشت گرد قرار دیا۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ وہ ایک دہشت گرد ہے اور وہ اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں کیونکہ وہ کانگریس میں انتہائی قابل رحم پوزیشن میں ہے۔”

کتیل نے کہا کہ "سدرامیا کی ثقافت طالبان ہے اور ان کے دور میں زیادہ سے زیادہ قتل ہوئے۔” کتیل سدارامیا کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کو طالبان کہا تھا۔

چیف منسٹر بسوراج بومئی کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کا نقاب قرار دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا تھا کہ ملک کی نئی تعلیمی پالیسی ناگپور اور سنگھ کی تعلیمی پالیسی ہے۔

بی جے پی صدر نے یہ بھی کہا کہ تقریبا 6 سے 10 کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں اور دیگر لیڈر بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو کانگریس پر کوئی اعتماد نہیں ہے اور بی جے پی 2023 میں ایک بار پھر ریاست میں حکومت بنائے گی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.