قرض دینے سے انکار پر برہم گاہک نے بینک کو آگ لگادی

درخواست مسترد ہوگئی جس کے بعد برہم ملا اتوار کی رات 2بجے بائیک پر بینک پہنچا اور کھڑکی سے پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

ہاویری: ہیدیگونڈا میں ایک گاہک نے قرض کی درخواست کو مسترد کیے جانے سے برہم ہو کر بینک کو ندر اتش کردیا۔ یہ واردات ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آئی۔

ملزم کی شناخت وسیم حضرت صاحب ملا (33) ساکن رتے ہلی کی حیثیت سے کی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ملا نے کیانرا بینک کے منیجر سے ایک لاکھ روپئے کا قرض منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم اس کی درخواست مسترد ہوگئی جس کے بعد برہم ملا اتوار کی رات 2بجے بائیک پر بینک پہنچا اور کھڑکی سے پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

ذریعہ
ٹائمز آف انڈیا

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.