مذہب تبدیل کرنے والوں کی معلومات فراہم کی جائیں : حکومت کرناٹک

محکمہ اقلیتی بہبود کو سماجی بہبود، پولیس، مال کے محکموں، ضلع کمشنران اور سی ای اوز کے ساتھ تال میل کرکے تبدیلی مذہب پر معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

بنگلورو: کرناٹک حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبودکو گزشتہ 25برسوں کے دوران مذہب تبدیل کرنے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کی کمیٹی کا اجلاس 13/اکتوبر کو منعقد ہوا تھا جس میں یہ معلومات طلب کی گئی تھیں اور قانون ساز اسمبلی کے جوائنٹ سکریٹری نے حال ہی میں محکمہ اقلیتی بہبود کو اس ضمن میں مکتوب تحریر کیا۔

محکمہ اقلیتی بہبود کو سماجی بہبود، پولیس، مال کے محکموں، ضلع کمشنران اور سی ای اوز کے ساتھ تال میل کرکے تبدیلی مذہب پر معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

یہ احکام اس لیے جاری کیے گئے تا کہ مذہبی تبدیلیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے دوران مجاز گرجا گھروں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

اضافی معلومات سماجی بہبود، مال، داخلی انتظامیہ و قانون محکموں سے حاصل کر کے اندرون 30دن پیش کی جاسکتی ہیں۔ جوائنٹ سکریٹری نے 2016 اور 2021 کے درمیان جبری تبدیلی مذہب کے 36کیسس کی تحقیقات میں پیشرفت اور سزاؤں پر بھی معلومات طلب کیں۔

محکمہ سے چتردرگ ضلع کے ہوسدرگ میں بیتھیل باپٹسٹ چرچ پر تفصیلی معلومات بھی جمع کرنے کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کی کمیٹی نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنران کو گرجا گھروں کا سروے کرنے کا حکم دیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.