میسورو میں نرسنگ کے 48 طلبہ کا کووڈ ٹسٹ مثبت

ضلع انتظامیہ نے اس تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین دو نرسنگ کالجوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ہفتہ کے عرصے میں وائرس کا شکار ہوئے۔

میسورو: دھارواڑ میں ایس ڈی ایم میڈیکل کالج اور بنگلورو کے انٹرنیشنل بورڈنگ اسکول کے کیمپس میں کووڈ پھیلنے کے بعد میسورو ضلع میں نرسنگ کے 48 طلبہ کا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔

ضلع انتظامیہ نے اس تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین دو نرسنگ کالجوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ہفتہ کے عرصے میں وائرس کا شکار ہوئے۔

میسورو ضلع ڈپٹی کمشنر بگڈی گوتم نے کہا کہ یہ ایک کلسٹر کیس ہے اور کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ کا دوبارہ ٹسٹ کیا جائے گا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.