میسور میں نرسنگ کے 72 طلباء کورونا سے متاثر

کاویری نرسنگ ہاسٹل کے تقریباً43طلباء اور سینٹ جوزف کالج کے 29طلباء کے کورونا سے پازیٹیو پائے جانے کے بعد عوام اور صحت کے حکام میں دہشت پھیل گئی۔

بنگلورو: میسور ضلع میں کیرالا سے تعلق رکھنے والے نرسنگ کے 72طلباء کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد محکمہ صحت نے سخت چوکسی کااعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر بگاڈی گوتم نے کیسس کی ابتدائی تشخیص اور وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے میسور میں 5ہزار کووڈ معائنے کرنے کا حکم دیا۔

کاویری نرسنگ ہاسٹل کے تقریباً43طلباء اور سینٹ جوزف کالج کے 29طلباء کے کورونا سے پازیٹیو پائے جانے کے بعد عوام اور صحت کے حکام میں دہشت پھیل گئی۔

عہدیداروں کے مطابق ضلع انتظامیہ نے کیرالا سے میسور میں داخل ہونے والے راستوں پر سخت اقدامات نافذ کردیے ہیں۔ مسافرین کے لیے آر ٹی پی سی آر معائنے کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔

میسور کووڈ کی دونوں لہروں کے درمیان شدید طور پر متاثر ہوا تھا اور طویل عرصہ تک ریاست میں کیسس کے معاملے میں دوسرے مقام پر رہا۔

وباء کی عنقریب روک تھام سے متعلق اظہار اعتماد کرتے ہوئے ضلع کے انچارج وزیر ایس ٹی سوم شیکھر نے کہا کہ میسور اور چامراج نگر اضلاع میں تمام ضروری احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دریں اثناء بیلاری سے ایک راحت کی خبر آئی جہاں جنوبی افریقہ کے دو شہریوں کے نمونے ڈیلٹا وائرس سے منفی پائے گئے۔ ان کے نمونے حاصل کرکے نئے اومیکرون ویرینٹ کے معائنہ کے لیے بھیجے گئے تھے۔

ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بھاسکر نے توثیق کی کہ معائنے منفی ہیں اور ان سے ملنے جلنے والے ارکان خاندان کو قرنطین کردیا گیا اور علامات کے لیے ان کی نگرانی ہورہی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.