یوروپ

برطانیہ میں شدید برفباری

محکمہ موسمیات نے شمالی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں مسلسل برف باری کے باعث گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گاڑیاں استعمال نہ کریں۔

لندن: برطانیہ میں رات بھر درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سیلسیس تک رہنے سے ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ یہ اطلاعات منگل کو جاری ہونے والی دی سن کی رپورٹ میں دی گئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہاں درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے سڑکیں، ٹرینیں اور پروازیں معطل ہیں۔ ملک کے شہری سخت سردی میں گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ یہاں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں مسلسل برف باری کے باعث گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گاڑیاں استعمال نہ کریں۔

برطانیہ کے ماہر موسمیات میتھیو لیہرٹ نے کہا کہ "مسلسل برفباری کے باعث سردی کی صورتحال اس ہفتے تک اسی طرح برقرار رہے گی۔”