کرناٹک کے ہاسٹل میں پکوان کے برتن میں سانپ کا بچہ‘56 طلبہ علیل

بچوں کو مدنال کے ابتدائی صحت مرکز لے جایاگیا اوربعدازاں ڈسٹرکٹ ہاسٹل منتقل کردیاگیا۔ یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹرویدمورتی نے علیل طلبہ کی عیادت کی۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یادگیر: کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ایک ہاسٹل میں ناشتہ کے بعد تقریباً 56 طلبہ بیمار ہوگئے جہاں پکوان کے  برتن میں سانپ کا ایک مردہ بچہ پایاگیا۔ آٹھویں اور نویں جماعت کے تمام بچے جنہوں نے اُپما کھایاتھا ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔

یہ واقعہ یادگیرتعلقہ کے ابے ٹمکورموضع کے وشواوردھیاویدیاوردھاکا رہائشی اسکول میں پیش آیا۔ ناشتہ کرنے والے بچے بیمار پڑگئے۔ ناشتہ کی سربراہی کے دوران سانپ کا بچہ پایاگیا۔ اس واقعہ کے بعد ہاسٹل میں دہشت کی لہر دوڑگئی۔

بچوں کو مدنال کے ابتدائی صحت مرکز لے جایاگیا اوربعدازاں ڈسٹرکٹ ہاسٹل منتقل کردیاگیا۔ یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹرویدمورتی نے علیل طلبہ کی عیادت کی۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.