کمسن لڑکی کی عصمت ریزی و قتل کا ملزم راجو گرفتار

عثمانیہ ہاسپٹل میں لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ کمسن کی عصمت ریزی کی گئی اور پھر گلا دبا کر اس کا قتل کردیا گیا۔

حیدرآباد:  حیدرآباد پولیس نے 6سالہ کمسن لڑکی کی عصمت ریزی وقتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم راجو کو اس کے آبائی موضع ادا گڈور، ضلع بھونگیر سے جمعہ کو رات دیر گئے گرفتار کرلیا اور اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم راجو نے اپنے مکان (سنگارینی کالونی سعید آباد) میں پڑوسی کی کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا۔

یہ لڑکی جمعرات کی شام5 بجے سے لاپتہ تھی تاہم جمعرات کی شب لڑکی کی نعش، راجو کے مکان سے دستیاب ہوئی تھی۔

عثمانیہ ہاسپٹل میں لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ کمسن کی عصمت ریزی کی گئی اور پھر گلا دبا کر اس کا قتل کردیا گیا۔

پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے10 ٹیمیں تشکیل دی تھیں تاہم آخر کار ملزم کو اس کے آبائی موضع سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.