گنیش تہوار کے دوران برقراری امن کیلئے سخت اقدامات

سٹی پولیس کمشنرانجنی کمارنے کہاکہ دس روزہ گنیش تہوار کے دوران پولیس کے سخت صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ غنڈہ‘ شرپسندعناصر اور روڈی شیٹرس کو متعلقہ پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے انہیں پابند عہد بنایا گیا۔

حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے تینوں کمشنریٹ حدودمیں آج سے گنیش چتورتھی تہوار کا مذہبی وروایتی جوش وخروش کے ساتھ آغاز ہوا۔

سٹی پولیس کمشنرانجنی کمارنے کہاکہ دس روزہ گنیش تہوار کے دوران پولیس کے سخت صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ غنڈہ‘ شرپسندعناصر اور روڈی شیٹرس کو متعلقہ پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے انہیں پابند عہد بنایا گیا۔

پرانے شہر میں زائدپولیس فورس کو تعینات کردیاگیاہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرس‘جائنٹ اورایڈیشنل کمشنرس سے اپنے علاقوں میں چوکس ومتحرک رہنے کی خواہش کی ہے۔

سائبرآباداوررچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں بھی روڈی شیٹرس اورشرپسند عناصر کی سرگرمیوں پرقریبی نظررکھی جارہی ہے۔

انجنی کمارنے کہاکہ حساس اورانتہائی حساس علاقوں میں گنیش منڈپوں کے قریب مسلح‘زائد دستوں کوتعینات کیاجارہا ہے۔ پولیس نے منڈپوں کے ذمہ داروں کوپابند کیا ہے کہ وہ بھکتوں کوکووڈ19کے رہنمایانہ خطوط پرسختی کے ساتھ عمل آوری کا مشورہ دیں۔

اس سال گنیش وسرجن جلوس کے اہتمام کی اجازت دے دی گئی ہے۔انہوں نے سیکوریٹی انتظامات کے سلسلہ میں محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کی۔

انجنی کمار نے مزید بتایا کہ مورتیوں کا وسرجن 19 ستمبر کوکیاجائے گا۔انہوں نے گنیش منڈپوں کے منتظمین‘پیس کمیٹیوں کے ارکان اور والینٹرس سے خواہش کی ہے کہ دونوں شہروں میں پرامن فضاء کو برقرار رکھیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.