آئی پی ایل نے غیرمعروف کرکٹرس کو کروڑ پتی بنادیا

رپورٹس کے مطابق فرنچائزز ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں جیسے کوہلی، دھونی، روہت کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھنے کیلئے کروڑوں روپے دیتی ہی ہیں تاہم اس سال کچھ ایسے غیر معروف کھلاڑیوں کو بھی آئی پی فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں برقرار رکھنے کیلئے ان کی تنخواہوں میں حیران کن حد تک اضافہ کردیا ہے۔

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن کیلئے ’ریٹنشن پالیسی‘ کے تحت فرنچائزز نے 27 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا اور اس دوران کئی کھلاڑیوں کے معاوضے میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق فرنچائزز ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں جیسے کوہلی، دھونی، روہت کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھنے کیلئے کروڑوں روپے دیتی ہی ہیں تاہم اس سال کچھ ایسے غیر معروف کھلاڑیوں کو بھی آئی پی فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں برقرار رکھنے کیلئے ان کی تنخواہوں میں حیران کن حد تک اضافہ کردیا ہے۔

حال ہی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر وینکٹیش ایئر کو 2021 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 20 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا اور سیزن 2022 کیلئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے وینکٹیش کو حیران کن طورپر 8 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیاہے۔

2021 میں چینائی سوپر کنگز نے بیاٹسمن روتو راج گائیکواڈ کو 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا تاہم اس سال سی ایس کے روتو راج کو 6 کروڑ روپے دے گی۔ جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر عمران ملک اور آل راؤنڈر عبدالصمد کو 2021 میں سن رائزز حیدرآباد نے 20،20 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیاتھا اور اس سال انہیں سن رائزز حیدرآباد نے ٹیم میں برقرار رکھتے ہوئے 4،4 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیاہے۔

نوجوان بولر عرش دیپ سنگھ جنہیں 2021 میں پنجاب کنگز نے 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا وہی ٹیم اب انہیں 2022 میں 4 کروڑ روپے دے گی۔ واضح رہے کہ عمران ملک، عبدالصمد اور عرش دیپ نے اب تک ٹیم انڈیا کی طرف سے انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کیاہے اور ان کا آئی پی ایل کا کیریر بھی بہت مختصر ہے لیکن پھر بھی فرنچائزز نے ان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھتے ہوئے انہیں کروڑوں روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

جو کھلاڑی ریٹنشن پالیسی کے تحت اپنی فرنچائزز میں برقرار رہتے ہیں ان کا نام آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی میں شامل نہیں کیا جاتا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.