آئی پی ایل 2021 پر بھی کورونا کا خطرہ

محمد سراج ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ویراٹ کوہلی کے ساتھ لندن میں چیف کوچ روی شاستری کی بک لانچ میں شرکت کی تھی۔

نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کے بعد آئی پی ایل 2021 پر بھی کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ہندوستانی ٹیم میں کووڈ کے کئی معاملات سامنے آنے کے بعد مانچسٹر میں ہونے والا پانچواں ٹسٹ منسوخ کردیا گیاتھا۔

کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل فرنچائزی پرمار کے قریبی رابطے میں آئے کھلاڑیوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔

پرمار ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما، محمد سمیع، ایشانت شرما، پجارا، رویندر جڈیجہ اور محمد سراج کے قریبی رابطے میں تھے۔

محمد سراج ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ویراٹ کوہلی کے ساتھ لندن میں چیف کوچ روی شاستری کی بک لانچ میں شرکت کی تھی۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت پر قریبی نظر رکھی جائے گی۔

بی سی سی آئی نے ان کھلاڑیوں کو کافی محتاط رہنے اور اپنے ہوٹل کے کمروں میں رہنے کا مشورہ دیاہے۔

آئی پی ایل ٹیم سے وابستہ ایک افسر نے بتایاکہ ہم اس پر بی سی سی آئی کی گائیڈ لائنس کا انتظار کریں گے۔

ہم صرف یہی امید کرتے ہیں کہ سبھی کھلاڑی محفوظ ہوں اور یو اے ای پہنچیں۔ اگر کوئی کورونا پازیٹیو آتا ہے تو اس کا ٹورنمنٹ پر بھی اثر پڑسکتاہے، لیکن سبھی کو ٹیکے لگے ہوئے ہیں اور انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

کھلاڑی کمرشیل فلائٹ سے یو اے ای کیلئے اڑان بھریں گے اور آئی پی ایل 2021 کے شروع ہونے سے پہلے 6 دن کیلئے کورنٹائن میں رہیں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.