آسٹریلیا کے بولر جیمس پیاٹنسن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انہوں نے کہاکہ میں نے سیزن کا آغاز یہ سوچ کرکیا تھاکہ میں ایشز ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مقابلہ کروں گا لیکن اب ایسا لگتاہے کہ میری تیاریاں ادھوری ہیں۔

ملبورن: آسٹریلیائی تیزگیندباز جیمس پیاٹنسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیاہے۔

ان کاخیال ہے کہ وہ ایشز ٹیم میں جگہ بنانے کی دوڑ میں نہیں ہیں۔ پیٹنسن نے اس سال اپنے ڈومیسٹک ڈیبیو کا آغاز اس امید کے ساتھ کیاکہ وہ ایک اچھے اسکورکے بعد ایشز ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔ لیکن کورونا کی وجہ سے وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز میں لاک ڈاؤن تھا، ڈومیسٹک کرکٹ میچ نہیں کھیلا جاسکا جس سے ان کی تیاری متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ انہیں چوٹیں بھی آئی ہیں جس کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے۔ تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا بھی اشارہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے سیزن کا آغاز یہ سوچ کرکیا تھاکہ میں ایشز ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مقابلہ کروں گا لیکن اب ایسا لگتاہے کہ میری تیاریاں ادھوری ہیں۔

اگر میں سلیکٹ ہو بھی ہو گیا تو اس تیاری کے ساتھ اپنے انتخاب کے ساتھ انصاف نہیں کرسکوں گا۔ آپ کو اس کیلئے 100 فیصد فٹ ہونا چاہیے جو میں ابھی محسوس نہیں کررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسی لیے میں نے اعلیٰ سطح پر کھیلنے کے بجائے وکٹوریہ کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ میں اپنے کرکٹ کیریر کے بقیہ تین چار برسوں کیلئے ریاست کے نوجوان تیزگیندبازوں کی مدد کرسکوں۔ اس کے علاوہ میں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلوں گا اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں گا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.