جنوبی بھارت

کیرالا میں مسلم لیگ کو لوک سبھا کی 2نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا

کڑے مول تول کے باوجود اپوزیشن کانگریس زیرقیادت ایل ڈی ایف کی دوسری بڑی حلیف انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کو چہارشنبہ کے دن لوک سبھا کی 2 نشستیں ملیں۔

ترواننت پورم: کڑے مول تول کے باوجود اپوزیشن کانگریس زیرقیادت ایل ڈی ایف کی دوسری بڑی حلیف انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کو چہارشنبہ کے دن لوک سبھا کی 2 نشستیں ملیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید

موجودہ ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑیں لیکن دونوں نشستوں کی ادلابدلی کریں گے۔

پونانی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر‘ ملاپورم سے اور ملاپورم کے موجودہ رکن پارلیمنٹ عبدالصمد صمدانی‘ پونانی سے الیکشن لڑیں گے۔

پارٹی صدر سید صادق علی شہاب تھنگل نے ملاپورم میں انڈین یونین مسلم لیگ کے اعلیٰ رہنماؤں کی مختصر میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔

شہاب تھنگل نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ‘ ٹاملناڈو کے حلقہ لوک سبھا رام ناتھ پورم سے الیکشن لڑے گی۔ موجودہ رکن پارلیمنٹ کے کے نواز سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ نشست دوبارہ جیتیں۔

کیرالا میں مسلم لیگ کی دونوں لوک سبھا نشستیں اس کے غلبہ والے ضلع ملاپورم میں پڑتی ہیں۔ مسلم لیگ نے اِس بار پور زور لگایا تھا کہ اسے تیسری نشست ملنی چاہئے لیکن بعد میں وہ اپنی 2 روایتی نشستوں پر راضی ہوگئی۔