آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو زبردست مظاہرہ کی ضرورت : بریٹ لی

انگلینڈنے پیشہ ورانہ انداز کامظاہرہ آسٹریلیاکے خلاف گذشتہ ہفتہ کیا۔ 11.4 اوورس میں 8وکٹس کے ساتھ اس نے کامیابی حاصل کی۔

دبئی: آسٹریلیاکے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی پراعتمادہیں کہ آرون فنچ اوران کے ساتھی گروپ اسٹیج میں انگلینڈسے شکست کے بعدآنے والے ٹی20ورلڈکپ کے میاچس میں واپسی کرسکتے ہیں۔

انگلینڈنے پیشہ ورانہ انداز کامظاہرہ آسٹریلیاکے خلاف گذشتہ ہفتہ کیا۔ 11.4 اوورس میں 8وکٹس کے ساتھ اس نے کامیابی حاصل کی۔

قبل ازیں جونشانہ 125کا دیاگیا تھا اس کوآسانی سے پارکرلیا۔ انگلینڈ کامظاہرہ آسٹریلیاکے خلاف غیرمعمولی رہا۔50اوورس کے ورلڈ کپ چمپئن صرف اختتام پر اچھے دکھائی دیئے۔ بریٹ لی نے آئی سی سی کے سرکاری ویب سائٹ پر اپنے کالم میں یہ بات کہی۔

آسٹریلیاکوتین میاچس سے 4پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں اورمابقی میاچس میں اسے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی مل سکتی ہے جس سے اس کے 6پوائنٹس ہوجائیں گے اوراس کا رن ریٹ بھی بہتر ہے اب آسٹریلیا کومثبت رویہ کواختیارکرناہوگا۔

اب اسے ہندی کہاوت کے مطابق ’آرام سے آرام سے‘کہنا ہوگا۔ اس کامطلب آرام کے بعد صبر کے ساتھ حالات کامظاہرہ کریں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.