اس سے پہلے کہ ہمیں نکالا جاتا ہم نے خود استعفیٰ دے دیا:یونس

وقار یونس نے مزید کہاکہ رمیز راجہ پہلے چیرمین ہیں جو کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنائی گئی ٹیم باصلاحیت ہے، کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کچھ کی فٹنس اچھی نہیں ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہناہے کہ مصباح کے استعفیٰ دینے کے بعد میرا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں بنتا تھا، اس سے پہلے کہ ہمیں نکالا جاتا ہم نے خود استعفیٰ دے دیا۔

وقار یونس نے کہاکہ کوویڈ 19 بھی استعفیٰ دینے کی ایک وجہ تھا، صرف ہم ہی نہیں بلکہ پورا کرکٹ بورڈ بدلا ہے، نئی ٹیم اپنے ساتھ نئے لوگ لیکر آتے ہیں۔

وقار یونس نے کہاکہ لوگ سمجھتے رہے کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کردار رہا جو غلط تاثر ہے، مجھے اور مصباح کو اندازہ ہوگیا تھاکہ کیا ہونے والا ہے۔

وقار یونس نے مزید کہاکہ رمیز راجہ پہلے چیرمین ہیں جو کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنائی گئی ٹیم باصلاحیت ہے، کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کچھ کی فٹنس اچھی نہیں ہے۔

سابق بولنگ کوچ نے کہاکہ اس وقت کسی پر تنقید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، شعیب ملک اس وقت ہمارے سب سے فٹ کھلاڑی ہیں، اعظم خان میں ٹیلنٹ موجود ہے۔

سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے کہاکہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کھلاڑی کو عمر زیادہ ہونے کے بہانے نکالنا زیادتی ہے، کپتان بنانے کا استحقاق چیرمین کے پاس ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ عاقب جاوید کو تو کوچنگ کے بارے میں بولنا ہی نہیں چاہیے، ٹیلنٹ نچلی سطح اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے آتاہے۔ 2 برس میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حسنین کو ہم نے تیار کیا۔ سابق بولنگ کوچ نے کہاکہ آئندہ بھی موقع ملا تو کرکٹ بورڈ میں جاب کیلئے کوشش کروں گا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.