اعصام الحق، ثانیہ مرزا کے ساتھ جوڑی بنانے کے خواہاں

اعصام نے بتایاکہ انہوں نے ثانیہ سے کہاہے کہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں، وہ اگر مکسڈ ڈبلز زمرہ میں کھیلنے تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا۔

لاہور: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو آئندہ سال مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی پیشکش کی ہے۔

اعصام الحق نے کہاکہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر ان کے ساتھ لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے کورٹ پر اکٹھے ٹریننگ کی۔

وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ بیرون ملک بھی ملاقات رہتی ہے، اس سال انہوں نے زیادہ ٹینس نہیں کھیلی تاہم اگلے سال وہ زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی خواہش مند ہیں۔

اعصام نے بتایاکہ انہوں نے ثانیہ سے کہاہے کہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں، وہ اگر مکسڈ ڈبلز زمرہ میں کھیلنے تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.