افغانستان کو شکست دے کرنیوزی سیمی فائنل میں داخل، ہندوستان باہر

کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کانوے کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے اپنے آخری لیگ میاچ میں افغانستان کو 8 وکٹس سے شکست دیکر یو اے ای میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 11 گیندیں باقی رہتے اتوار کے روز آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ دو سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ نیوزی لینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہندوستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ ہندوستان پیر کے روز نامیبیا سے اپنا آخری عالمی کپ مقابلہ کھیلے گا لیکن اب اس کی ساری امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔

نجیب اللہ زدران کی 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رن کی شاندار اننگز کے باوجود، افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ 2 کے مقابلے میں 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 124 رنز ہی بنا سکا۔ نیوزی لینڈ نے 18.1 اوور میں دو وکٹ پر 125 رنز بنا کر یک طرفہ جیت حاصل کی۔

کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کانوے کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے اپنے آخری لیگ میاچ میں افغانستان کو 8 وکٹس سے شکست دیکر یو اے ای میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی جو کل نمیبیا کے خلاف اپنا آخری لیگ میاچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 125 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 2 وکٹس کھوکر 18.1 اوورس میں بنالئے۔ فاتح ٹیم نے 57 کے  مجموعی اسکور پر اپنے دونوں اوپنرس کو کھودیا تھا تاہم کپتان ولیمسن اور کانوے نے دوسری وکٹ کیلئے 68 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ ولیمسن 42 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 40 جبکہ کانوے 32 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 36 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

سلامی بلے بام مارٹن گپتل 28 اور ڈیرل مشل 17 رن پر آؤ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں افغانستان نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے نجیب اللہ کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے 124 رن بنائے۔ نجیب اللہ نے جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے صرف 48 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 73 رن بنائے۔

 نجیب کے علاوہ افغانستان کے صرف دو بلے باز ہی دوہرے ہندسے کو عبور کرپائے جن میں گلبدین نائب 15 رن اور کپتان محمد نبی 14 رن شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ 2‘ محمد شہزاد 4 اور گرباز 6 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

میان آف دی میاچ ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ کے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 17 رنوں کے عوض 3 جبکہ ٹم ساوتھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم ملنے‘ اش سودھی اور جمی نیشم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.