افغان حکومت نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ وویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کرکٹ آسٹریلیا کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

کابل: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر ممالک کے دباؤ پر طالبان حکومت نے خواتین کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین میر واعظ اشرف نے خواتین کرکٹرزکو گرین سگنل دے دیاہے۔

 انہوں نے کہاکہ افغان بورڈ خواتین کھلاڑیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ آئی سی سی قواعد کے مطابق مکمل رکن کیلئے خواتین کی ٹیم بنانا لازمی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کو افغان ویمن کرکٹ ٹیم کی حمایت سے مشروط کیا تھا۔

 آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ وویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کرکٹ آسٹریلیا کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہاکہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہوگئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.