افغان خاتون فٹبالرس طالبان سے بچ کرپاکستان پہنچ گئیں

32 پاکستانی خاتون فٹبالرس کوپاکستان لانے کاکام برطانیہ کی ایک این جی اوفٹبال فارپیس نے پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے اشتراک سے کیا۔

اسلام آباد: افغانستان کی 32 خاتون فٹبالر جنہیں طالبان سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔

 اپنے خاندان والوں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں جب حکومت نے انسانی بنیادوں پر ان کے انخلا کے لئے ایمرجنسی ویزے جاری کئے۔ میڈیارپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔

فٹبالرس کا تعلق نیشنل جونیر گرلز ٹیم سے ہے وہ حقیقتاً قطرکا دورہ کرنا چاہتی تھیں جہاں افغان پناہ گزینوں کوایک عمارت میں رکھا گیا ہے تاکہ وہ 2022ء فیفا ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں۔

لیکن کابل ایرپورٹ پردھماکہ کے بعد یہ پھنس گئیں جس میں 13امریکی فوجی اورکم از کم170 افغان26۔ اگست کوہلاک ہوگئے۔

ان خواتین کو طالبان سے دھمکیاں کھیلوں میں شامل ہونے پر مل رہی تھیں۔ روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دی ہے۔

طالبان نے افغانستان میں اگست کے دوران کنٹرول حاصل کرلیاجب سے فٹبال خواتین کھلاڑیاں طالبان سے چھپ رہی ہیں۔

32 پاکستانی خاتون فٹبالرس کوپاکستان لانے کاکام برطانیہ کی ایک این جی اوفٹبال فارپیس نے پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے اشتراک سے کیا جسے فیفا تسلیم نہیں کرتا۔  

فٹبالرس اب پشاورسے لاہورپہونچیں جہاں انہیں پی ایف ایل ہیڈکوارٹرس میں رکھا جائے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.