افغان ٹیم کو آسٹریلیا کےخلاف ٹسٹ میاچ کھیلنے طالبان کی اجازت

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف اگزیکٹیو حامد شنواری نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں طالبان کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے۔

کابل: طالبان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے واحد ٹسٹ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد برسراقتدار آنے والے طالبان کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے۔

جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ساتھ واحد ٹسٹ میچ کھیلے گی۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیف اگزیکٹیو حامد شنواری نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں طالبان کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے۔

خیال رہے آسٹریلیا کو رواں برس ایشز سے قبل افغانستان سے پہلی مرتبہ ٹسٹ میچ کھیلناہے، یہ مقابلہ ہوبارٹ میں شیڈول اور اسے ایشز کی تیاری کیلئے اہم قرار دیا جا رہاہے تاہم افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سے افغان ٹیم کے دورہ پر غیریقینی ظاہر کی جارہی تھی جو اب ختم ہوگئی ہے۔

اس سے قبل طالبان کے کلچرل کمیشن کے ڈپٹی سربراہ احمد اللہ واثق نے کہاکہ مستقبل میں ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے جبکہ ہماری ٹیم آسٹریلیا جاسکتی اور ان کی ٹیم یہاں آسکتی ہے۔

دوسری جانب افغانستان سے واحد ٹسٹ کے تعلق سے کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہاکہ ہوبارٹ میں تاریخی میچ کی میزبانی کیلیے پراعتماد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس مقابلہ کو یقینی بنانے پر کام کررہے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فوری بعد مقرر ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.