ایشانت شرما، رویندرجڈیجہ اور رہانے ممبئی ٹسٹ سے باہر

تینوں کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے یہ چوٹ بھی انہیں کانپور ٹسٹ کے دوران لگی تھی۔ نائب کپتان رہانے کے بائیں ہیمسٹرنگ میں کھینچاو ہے۔ تینوں اس ٹیسٹ کے لیے پوری طرح فٹ نہیں ہوپائے ہیں۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بڑا اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ چوٹ کے باعث ایشانت شرما، رویندر جڈیجہ اور اجنکیا رہانے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں کانپور ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ایشانت کی انگلیاں زخمی ہو گئی تھیں دوسری جانب جڈیجہ کے دائیں بازو میں سوجن ہے اور ان کا اسکین کیا جائے گا۔ انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے یہ چوٹ بھی انہیں کانپور ٹیسٹ کے دوران لگی تھی۔ نائب کپتان رہانے کے بائیں ہیمسٹرنگ میں کھینچاو ہے۔ تینوں اس ٹیسٹ کے لیے پوری طرح فٹ نہیں ہوپائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کہنی کی چوٹ کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اب ٹیم کی قیادت نائب کپتان ٹام لیتھم کریں گے۔ بارش کی وجہ سے میدان گیلا ہونے کے سبب ٹاس میں تاخیر ہوگئی ہے۔ تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق ٹاس صبح 11.30 بجے ہوگا اور ٹھیک 12 بجے پہلی گیند ڈالی جائے گی۔ آج 78 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.