بابراعظم نے ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا

بابراعظم اب تک 185 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں اور مجموعی طورپر بابراعظم اس فارمیٹ میں زیادہ سنچریاں بنانی والے بلے بازوں کی فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہیں۔

راولپنڈی: پاکستان کے کپتان بابراعظم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم کی جانب سے نادرن کے خلاف اپنی چھٹی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کرنے کے ساتھ اس فارمیٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

26 سالہ بابراعظم 63 گیندوں پر 105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 11 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

بابراعظم اب تک 185 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں اور مجموعی طورپر بابراعظم اس فارمیٹ میں زیادہ سنچریاں بنانی والے بلے بازوں کی فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان بلے بازوں میں اوپنر احمد شہزاد 221 اننگز میں 5 سنچریاں اسکور کرکے دوسرے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 263 اننگز میں 5 سنچریاں بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

خرم منظور نے 118 اننگز میں 4 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ مختار احمد نے 46 اور شرجیل خان نے 110 اننگز کھیل کر اب تک 3،3 سنچریاں بنائی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ’یونیورسل باس‘ کرس گیل 448 میاچس میں 22 سنچریاں اسکور کرکے مجموعی طورپر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل کلنگر 206 میاچس، آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر 306 میاچس اور ان کے ہم وطن آرون فنچ 324 میاچس میں 8،8 سنچریاں اسکور کرکے بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے لیوک رائٹ 336 میاچس اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکلم 370 میاچس میں 7،7 سنچریاں اسکور کرکے بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم 194 میاچس میں 6 اور شین واٹسن اور روہت شرما بالترتیب 343 اور 353 میاچس میں 6،6 سنچریاں بناکر مشترکہ طورپر 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ویراٹ کوہلی 315 میاچس میں 5 سنچریوں کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.